Categories
Uncategorized

چمن میں بینکوں کے اے ٹی ایمز مشینوں کی بندش سے صارفین بہت مشکلات کے سامنے ہیں۔ حافظ محمد صدیق مدنی

چمن میں بینکوں کے جان بوجھ کر اے ٹی ایم مشینوں کی بندش کے نوٹس لیں۔جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ عبداللہ

چمن(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام حلقہ بوغرہ سٹی چمن ضلع قلعہ عبداللہ کے نائب امیرمولوی حافظ محمد صدیق مدنی نے بہت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہبابرکت مہینہ رمضان المبارک کے آخر میں چمن میں بینکوں نے تعطیلات کیساتھ اپنے اے ٹی ایم مشینوں کو بھی بند کیا ہے۔ جس سے اہلیان چمن بہت مشکلات کے سامنے ہیں۔ چمن میں صرف ایک بینک الحبیب برانچ چمن کے اے ٹی ایم مشین فعال ہے۔ دیگر بینکوں کے تمام اے ٹی ایم مشینوں کو بند کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی سے چمن شہر کے حالات ابتر صورتحال اختیار کر گیا ہے۔
حافظ محمد صدیق مدنی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام اور ضلعی کمشنر قلعہ عبداللہ اور دیگر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی کہ وہ چمن میں بینکوں کے جان بوجھ کر بند کئے گئے تمام اے ٹی ایمز مشینوں کو جلد از جلد فعال کریں۔ تاکہ اہلیان چمن کے مشکلات میں کمی لاکر سکھ کے سانس لے سکیں۔ اسی طرح چمن کے تمام بینکوں کے منیجرز اسٹاف کو بلاکر جواب طلبی لیں۔

By Hafiz Mohammad Siddiq Madani

Mohammad Siddiq Madani
Cheif Editor
Monthly Albahr Chaman
Office Taj Road Chaman 86000
Pakistan
+923337752771
siddique.madani@gmail.com

Leave a comment